سماجی فلاحی خدمات اور فیلوشپ کیلئے روٹری بہترین پلیٹ فارم ہے ،سہیل خان علیزئی
ملتان(لیڈی رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کے صدر سہیل خان ملیزئی نے کہا ہے کہ سماجی فلاحی خدمات او رفیلوشپ کیلئے روٹری بہترین پلیٹ فارم ہے جسے چُن کر ممبربننے والا پاکستان سمیت دنیا بھرمیں لاکھوں افراد کابراہ راست تعلق دار بن جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلب کے زیر اہتمام سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چارٹر صدرخواجہ محمد حسین،سیکرٹری عدنان چغتائی ،عاصم سعید شیخ ،خواجہ عثمان،احمد ملک نے خطاب کیا جبکہ معروف گلوکارہ سعدیہ ہاشمی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر رنگا رنگ مقابلے طنزومزاح کے پروگرام پیش کیے گئے تقریب میں بہترین کارکردگی پر ممبران میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں جبکہ ممتاز علی بابر،جواد درانی ،ادریس شیخ ،میاں نوید احمد،عرفان بلوچ،بلال قریشی ،ریحان ارشد شیخ،شہریارمحبوب،مبشر درانی،ملک سرور حیدر،حمادخان ہارون چغتائی نے شرکت کی۔