پی ٹی آئی کا ٹکٹ گھر میں بیٹھ کر وصول کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،شفیق گجر
بورے والا(نامہ نگار)پی ٹی آئی بورے والا کے سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شفیق گجر نے کہا ہے کہ تاحیات نااہل ہونے کے بعد سابق ایم این اے اب عوام کو مذید بے وقوف نہ بنائے،وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے جھوٹے دعوے کرکے اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہا ہے،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور اسکا ٹکٹ گھر میں بیٹھ کر وصول کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔