میاں چنوں کے نواح میں پول پر کام کرتے ہوئے لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق
میاں چنوں‘ محسن وال (نامہ نگار) میپکو ملازم لائن مین پول پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق تفصیل کے مطابق میپکو ڈویثرن میاں چنوں کا ملازم لائن مین ارشاد نواحی گائوں114پندرہ ایل کے قریب بجلی بند ہونے پر ٹوٹے ہوئے تار پول پر چڑھ کر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک تار میں بجلی آنے سے کرنٹ لگ گیا جس سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا لائن مین ارشاد نواحی گائوں 100پندرہ ایل آرائیاں والا کا رہائشی تھا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔