کھانا کھانے کے بعد ماں اور 5 بچوں کی حالت غیر ہو گئی‘ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ داخل
مظفرگڑھ(نامہ نگار)سالن کھانے کے بعد5 بچوں سمیت 6 افراد کی حالت غیرہوگئی،تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا.تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ کی لیبر کالونی میں سالن کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی.ریسکیو ذرائع کیمطابق متاثرہ افراد میں 5 بچے اور انکی ماں شامل ہے،اہلخانہ کیمطابق متاثرہ افراد نے بینگن اور توری کا سالن کھایا تھا جس کو کھاتے ہی ان کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو 1122 نے فوری طور پر تمام افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔