دوٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور میاں بیوی جاں بحق
کرم پور‘ میلسی‘ گگو منڈی (نامہ نگاران)دو مختلف حادثات میں باپ بیٹا اور میاں بیوی جاں بحق جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا‘ سڑک کنارے کھڑی کار اور 2 موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق اڈا امین پور کے رہائشی عبدالستار ہانس اپنے بیٹے محمد رمضان کے ہمراہ گندم کاٹ کر موٹر سائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ اڈا امین پور پر وہاڑی کرم پور سے کراچی جانے والی بس نمبریMLF-5772تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی اور سامنے چھپر سے جا ٹکرائی۔ جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سڑک کنارے کھڑی کار مہران دو موٹر سائیکل تباہ ہوگئے۔ چھپر کے نیچے کام کرنے والا موٹر سائیکل مکینک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے دونوں نعشوں کو بس کے نیچے سے نکالا ۔ پولیس تھانہ کرم پور نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک 131۔ای۔ بی تھانہ احمد یار کے رہائشی مقصود احمد ہنجرا اور اس کی بیوی زینب بی بی مو ٹر سائیکل پر سوار واپس اپنے گائوں جا رہے تھے جب وہ مین روڈ سے چک نمبر 227۔ای۔ بی کی طرف مڑنے لگے تو پیچھے سے آ ے والی تیز رفتار بس ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے دونوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹرگگو منڈی پہنچا دیں ۔بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ۔