لاڑکانہ ، مویشی کھیتوں میں جانے پر مسلح تصادم،3افراد جاں بحق، 5 زخمی
لاڑکانہ (سی پی پی) لاڑکانہ کے قریب پیر شیر ایٹ عاقل تھانہ کے حد کچے کے علاقے گاں علی حسن جتوئی میں جتوئی برادری کے دو گروپوں میں مویشی کھیتوں میں جانے کے معاملے پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے جن میں محمد پنجل، حاجن اور سکندر عرف کراڑو جتوئی شامل ہیں جبکہ تین سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے۔جاںبحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات پر منتقل کیا گیا جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا ۔