غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ، شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا اس سلسلے میں موٹر برانچ کے انسپکٹروںنے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں کرلیں یہ ناکے بیکری چوک ، مریڑ چوک ، کچہری چوک ، روات ، پیرودھائی سمیت دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں ۔