الائیڈ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ، وارڈز ، شعبہ حادثات اور مشینری کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے اپنے اپنے ہسپتال میں ایمرجنسی ، وارڈز ، شعبہ حادثات اور مشینری کی حالت بہتر بنانا شرع کردی بینظیر بھٹو ہسپتال ، ہولی فیملی اور سول ہسپتال کی انتظامیہ نے یہ اقدام چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی جانب سے کسی بھی وقت اچانک دورہ کرنے کے امکان کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔