قادیانیوں کو ارتدادی سرگرمیوں سے روکنا حکومتی ذمہ داری ہے: علامہ ممتاز اعوان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی و دیگرنے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کراتے ہوئے قادیانیوں کی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں کا تدارک کرے جو اسکی دینی و آئینی ذمہ داری ہے دینی راہنمائوں نے مزید کہا کہ 1973ء کے متفقہ اسلامی آئین میں قادیانیوں سے متعلق کی گئی قانون سازی اور امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے سے ملک میں انارکی جنم لے رہی ہے قادیانی کھلم کھلا آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔