تحریک انصاف نے عوام میں حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کی: شاہد صدیق
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان نے مینار پاکستان جلسہ میں شر کت کی حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی ۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، مسلم لیگ(ن) سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، نواز شریف ٹولہ جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے، نواز حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے۔