حکومت نے امرا کو سہولیات دینے والا بجٹ پیش کیا عام آدمی کیلئے اس میں کچھ نہیں: اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے (ن) لیگی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ایک مرتبہ پھر عوام کے حقوق کو سرے سے ہی نظر انداز کیا ہے یہ امیروں تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات دینے والا بجٹ جس میں غریب آدمی کے لئے بنیادی ضرورت کی اشیا کو سستا نہیں کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں صرف 10فیصد اضافہ کیا گیا۔ ہماری حکومت نے یہ اضافہ سو فیصد کیا تھا مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی جائے ۔ موجودہ حکومت اپنا چھٹا بجٹ بھی غریب دوست بنانے میں ناکام رہی ہے۔