یوم مئی کے حوالے سے پیپلز لیبر بیورو کل پریس کلب کے سامنے ریلی نکالے گی
لاہور(خبر نگار)یوم مئی مزدوروں کے عالی دن پر شکا گو کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت اور اظہار یکجہتی کیلئے پیپلز لیبربیورو لاہور پریس کلب کے سامنے اجتماع و ریلی نکالے گی۔ریلی کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے پیپلزپارٹی سئینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمرزمان کائیرہ کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سئنیر نائب صدر پنجاب چوہدری اسلم گل ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب عثمان سلیم ملک لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن چن محمد اشرف خان ملک احتشام الحسن محمد سلیم مغل آصف میاں قیوم پاک پی ڈبلیو ڈی کے وحید عالمگیر کے عنصر جاوید ملک جاوید خادم حسین مرید علی امجد زیدی اکبر طاھر غالب سمیت مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونیئن کے لیبر لیڈروں نے بھرپور شرکت کی ۔