لاہور پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام، چھتوں پر بو کاٹاکے نعرے
لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف مقامات میں چھٹی والے دن سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس کسی بھی پتنگ باز کو گرفتار نہ کر سکی۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں سخت پابندی کے باوجود سارہ دن اتوار والے دن، شادباغ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹائون، اسلام پورہ، مغلپورہ، ہربنس پورہ، غازی آباد، مصطفی آباد، وغیرہ کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس موثر کارروائی نہ کر سکی اور چھتوں پر بو کاٹا کے نعرے لگتے رہے۔