ننکانہ:وزیراعلی نے بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
ننکانہ صاحب ( نمائندہ نوائے وقت) بچی کے ساتھ اغوا ء کے بعد زیادتی کی کوشش کے واقع کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلب کر لی لواحقین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق واربرٹن سٹی میں 14اپریل کو مقامی سکول میں نرسری کلاس کی طالبہ فضہ کو سکول ٹیچر مشتاق کھوکھر نے اپنے گھرلے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جس کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جب بچی کے والد امجد نے اس مسئلہ کو قومی اخبارات میں اجاگر کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید کو متاثرہ خاندان کی داد رسی کرنے اور گرفتار ملزم مشتاق کھوکھر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔