ہیلتھ کیئر کمشن نے دو ہفتوں میں 1156 عطائیوں کے اڈے سیل کردیئے
لاہور (نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران گزشتہ دوہفتوںمیںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں1,156عطائیوں کے ا ڈے بند کر دیے جبکہ متعددکے خلاف ایف آئی آربھی درج کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیمیں 25 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہیں اوران ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ،حافظ آباد،ملتان،بہاولپور،ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہائوالدین،بھکر، روالپنڈی، چنیوٹ، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، وہاڑی، لیہ، رحیم یار خان، نارووال، قصور، خوشاب، بہاولنگر، لودھراںاورلاہورکے مختلف علاقوں میں 3,053علاج گاہوں پر چھاپے مارے۔ان میں سے 1,156پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیا گیا۔ مزید برآں3,053میں سے668 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبار شروع کردئیے ہیں۔