نوشہرہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا
نوشہرہ(صباح نیوز)پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔