شاہدرہ: گھریلو جھگڑا، باپ اور بھائی سے ملکر شوہر کو تشدد کر کے مار ڈالا
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے اسلام نگر میں پسند کی شادی کا انجام، شوہر کو بیوی نے باپ اور بھائی سے ملکر قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان یاسین نے 22 سالہ اقرا کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، گزشتہ روز دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی جس پر بیوی اقرا نے اپنے باپ اور بھائی کی مدد سے تشدد کر کے اپنے شوہر یاسین کو قتل کر دیا۔ شاہدرہ پولیس نے مقتول کی والدہ سلطانہ بی بی کی رپورٹ پر ملزمہ اقرا، اس کے باپ صدیق اور بھائی قاسم کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا اور مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔