فرانسیسی ایلیٹ فورس کے ا ہلکار شام میں امریکی فوجی اڈے پر پہنچ گئے
دمشق (اے پی پی) فرانسیسی ایلیٹ فورس کی یونٹ کے اہلکار شام کی الحسکہ گورنری میں رمیلان کے مقام پرقائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچے گئے۔ یہ علاقہ کرد جنگجوؤں کے زیرانتظام ہے۔ترک خبر رساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کو شام اور عراق میں آمد ورفت کے موقع پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ رمیلان کے فوجی اڈے پر آمد کا مقصد وہاں پر قیام کرنا نہیں۔تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ایلیٹ فورس کے اہلکار اپنی بکتر بند گاڑیوں پر امریکی فوجیوں اور کرد جنگجوؤں کے ہمراہ منبج، الرقہ اور دیر الزور میں مشترکہ گشت بھی کریں گے۔