بنگلہ دیش:سلامتی کونسل کے سفارتکاروں کا دورہ، روہنگیا مسلمانمیانمار کے مظالم یاد کرکے رو پڑے
کوٹوپلانگو (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مندوبین نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کیا تو سینکڑوں افراد نے شکایات کیں اور احتجاج بھی کیا۔ کحھ پناہ گزین سفیروں کو میانمار میں فوج کے ہاتھوں خواتین سے زیسدتی اور قتل عام کے واقعات کی روداد سناتے ہوئے رو پڑے۔ مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ہمیں انصاف دلایا جائے۔ مستقل ارکان سمیت سینئر سفارتکار 4 روزہ دورے پر آئے ہیں۔