جشن نیمہ شعبان منگل کو مذہبی جذبے و عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر ایام عدل کی مناسبت سے جشن نیمہ شعبان (شب برات)کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع راولپنڈی کا اہم اجلاس ضلعی صدر الحاج غلام مرتضی چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مساجد ،امامبارگاہوں اور پبلک مقامات پر ہونیوالے پروگراموں اور محافل میلاد کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ریجنل صدرعلامہ ابوالحسن تقی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج غلام مرتضی چوہان نے کہا کہ راولپنڈی مرکزی جشن نیمہ شعبان ظہور قائم آل محمد متولی دربار سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدیؒ باوا قاسم علی شاہ کاظمی کے زیر اہتمام دربار شریف میں 14شعبان منگل کو8بجے شب شروع ہوگا ، امام بارگاہ ناصر العزاء وارث خان میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا، قصر ابو طالب ؑ میں جشن امام الزمان کی تقریب منعقد ہوگی۔اس موقع پر شب برات کے مخصوص اعمال ادا کیے جائیں گے اسکے علاوہ پیرو گروٹی ، بنگش کالونی، امام بارگاہ زین العابدین سمیت راولپنڈی کی مختلف مساجد،امامبارگاہوں میں نیمہ شعبان کی محافل سے علمائے کرام اور ذاکرین خطاب کریں گے۔جشن کے اختتام پر عریضہ حاجات سپرد آب کرنے کیلئے قافلے راول ڈیم روانہ ہوں گے۔