نوا زشریف کا گوجرخان آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا،راجہ علی اصغر
بیول(نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08راجہ علی اصغر نے کہاکہ 13مئی کو اپنے قائد میاں محمدنوا زشریف کا گوجرخان آمد پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور اس جلسے میں تحصیل بھر کے عوام شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور جو لوگ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے میں مگن ہیں اُنہیں 13مئی کو گوجرخان میں ہونے والے جلسے کے بعد بخوبی علم ہوجائے گا کہ عوام آج بھی میاں محمدنواز شریف کے ساتھ ہے کیونکہ اُنہوںنے 2013کے الیکشن کی مہم کے دوارن عوام کے ساتھ جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کیے۔