سوئی سدرن گیس پیپلز لیبر یونین کی یکم مئی کو ریلی‘ قیادت ریاض اختر اعوان کرینگے
کراچی(نیوز رپورٹر) پیپلز لیبر یونین سوئی سدرن گیس کے زیر اہتمام یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ریاض اختر اعوان‘ سید فیاض علی شاہ‘ دلاور بنگش‘ رضوان ملاح‘ ذوالفقار قادری‘ ظفر دائود‘ محمدارشد کریں گے۔ ریلی کراچی گیس ٹرمینل سے یکم مئی 2018ء ‘ تین بجے سہ پہر روانہ ہوگی جو یونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی پیپلز سیکرٹریٹ پہنچے گی۔ بعد میں یہ ریلی پریس کلب کی جانب روانہ ہوجائے گی۔ ریلی میں انٹر نل الیکشن کے حکم امتناع کے خلاف آواز بھی بلند کی جائیگی۔ یکم مئی کو سوئی گیس کے سندھ اور بلوچستان کے تمام محنت کش اپنے مزدور دوستوں سے یہ اپیل کریں گے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں تاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں روک دیئے جانے والے یونین کے انٹرنل الیکشن کو ممکن بنایا جاسکے۔ اعجاز احمد بلوچ اور سعید احمد خان کے پتلے بھی نذرآتش کئے جائیں گے اور ان کی مزدور دشمنی کو بھرپور طریقے سے بے نقاب کیا جائے گا۔
ریلی