عوام آئندہ الیکشن میں لوٹاکریسی کو عبرتناک شکست دیںگے:راناتنویر
شیخوپورہ + مریدکے (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں تبدیل کرنیوالے عوام سے مخلص نہیں ، انتخابات میں عوام لوٹا کریسی کو نشان عبرت بنا دیں گے، حلقہ کی خدمت اولین ترجیح ہے، عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور بستی راوی ریان میں چیئرمین صدیق فاطمہ ٹرسٹ رفیق الحسن قریشی کی رہائشگاہ پر کارکنان کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ لیگی کارکنان کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مقامی رہنمائوں کے ہمراہ راوی ریان، معراج ٹائون، شریف پورہ اور موضع نون میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔