پیپلز پارٹی الیکشن میں پنجاب سے کلین سویپ کریگی: عزیز الرحمن چن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ابھی جلسوں کی شروعات کی ہے تو مخالفین کے حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک میں خصوصاً پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے کامیاب جلسوں اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے مخالفین کی صفوں میں لرزا طاری ہو گیا ہے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے۔