جذبہ خیر سگالی، پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو واپس بھجوا دیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کر آنے والے بھارتی شہری کو واپس بھجوا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23سالہ دلوندر سنگھ نے 6مارچ 2017 کو قصور کے قریب سرحد کو عبور کیا تھا، پنجاب رینجرز نے واہگہ پر قانونی عمل کے بعد اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ دلوندر سنگھ نے وطن واپس بھجوانے پر سکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔
بھارتی شہری واپس