ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم پارہ چنار میں 02 ملی میٹر اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔