غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے واشنگٹن اور اسلام آباد کو مذاکرات جاری رکھنا ہونگے اعزاز احمد چوہدری
واشنگٹن (صباح نیوز + آئی این پی) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ غلط فہمیاں دور کرنے کے لئے واشنگٹناور اسلام آباد کو مذاکرات جاری رکھنا ہونگے اور دونوں ممالک کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ اعزاز چوہدری نے شکاگو یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے پاکستان اور امریکہ کو ہر سطح پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے، شراکت داری کے مثبت نتائج نکلے اور افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے بھی دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر شکاگو میں پاکستانی قونصلر جنرل فیصل ترمذی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل اعزاز چوہدری نے اپنا کی موسم بہار کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی فزیشنز پاکستان امریکہ تعلقات کے ستونوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنا کو شمالی امریکہ میں پاکستانی پروفیشنلز کی مضبوط ترین تنظیم قرار دیا۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان بعض غلط فہمیاں ہیں دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں۔
اعزاز چودھری