لانڈھی ‘کورنگی واٹر بورڈ ریو نیو آفس کاعملہ فرنیچر ‘پانی اور ٹوائلٹ سے محروم
کر اچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد عوام اہلسنت کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ اسد احمد مجددی‘ کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم اور زاہدخان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کورنگی نمبر چار میں واقع لانڈھی کورنگی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آف ریونیو آفس کا عملہ دفتری امور کی انجام دہی کے لئے بیٹھنے کیلئے فرنیچر ‘پینے کا صاف پانی ‘ ٹوائلٹ اور واش روم سے بھی محروم ہے سندھ حکومت صوبے کو ریونیو کما کر دینے والے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے سے نارواسلوک بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اداروں کو انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جس سے ادارے تباہ ہورہے ہیں اس موقع پر محمد اعظم عظیم اعظم نے گورنر سندھ محمد زبیر احمد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی و بلدیاتی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کورنگی نمبر4کے لانڈھی کورنگی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آف ریونیو آفس کی خستہ حالی کا فی الفورنوٹس لیں۔