چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس توانائی بحران کے خاتمہ کا واحد حل ہیں، ماہرین
کراچی (نیوز رپورٹر) چھوٹے نیوکلیئر پاور پلانٹس پاکستان میںتوانائی بحران کا واحد ذمہ دارانہ حل ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نیو کلیئر ڈیولیپمنٹ اور اٹامک انرجی کے ماہرین نے پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ کے سیمپوزیم میں کیا۔ سیمپوزیم کا عنوان "چھوٹے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے پاکستان میں امکانات " تھا ۔ ڈاکٹر جمیل احمد خان ، صدر پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ نے اپنے استقبالیہ تقریر میں نشاندہی کی کہ پوری دنیا میں توانائی کی پیدا وار بڑھ رہی ہے ۔ جس کے ساتھ17 ٹریلین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ ہمیں اپنے مستقبل کیلئے توانائی کی پیداوار بڑھانا ہوگی ۔ اس موقع پر سعید عالم صدیقی ، ممبر چیئرمین ایڈوائزری کونسل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ہدایت اﷲ خان مینجر نے بھی خطاب کیا۔