ٹھٹھہ: وین الٹنے سے نوجوان جاں بحق‘9 زخمی
ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ) قومی شاہراہ چلیا کے قریب تیز رفتار وین الٹ جانے سے کراچی کا ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ9 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کراچی کے باشندے کینجھر جھیل پر تفریح کے بعد واپس کراچی جارہے تھے کہ چلیا کے قریب تیز رفتار وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان اسحاق ہلاک ہوگیا جبکہ9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو سول اسپتال مکلی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی روانہ کردیا ہے۔ ایک زخمی اسحاق کراچی جاتے ہوئے راستہ میں ہلاک ہوگیا۔