ڈاکٹر سیف الرحمن کو میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے ڈاکٹر سیف الرحمن کو میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر سیف الرحمن ماضی کی طرح شہر کراچی میں اپنی خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے کراچی کو ترقی اور عوام کو مسائل سے ہمکنار کرینگے ،غلام محمد خان اور محمد ارشد نے کہاکہ ڈاکٹر سیف الرحمن سنیئر اور قابل آفیسر ہیں ماضی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ڈاکٹر سیف الرحمن کا نمایاں کردار ہے اور اُمید ہے کہ وہ بحیثیت میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔