لاکھوں کی وارداتیں، کئی گھروں کا صفایا، سندرمیں لیڈی ڈکیت گینگ سرگرم
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروںنے دےگر وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ سندر کے علاقہ مل گاﺅں میں ممتاز کے گھر سے دو مرد اور دولیڈی ڈاکو 7 لاکھ مالےت، عمران سے5 لاکھ، علی رضا سے3 لاکھ روپے، فرحان سے3لاکھ روپے، اکرم کی دکان سے 97 ہزار روپے، سلمان سے 78 ہزار، لیاقت سے 54 ہزار، وقار سے 35 ہزار روپے، ان تمام سے موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ چوروں نے قیصر، دستگےرکی کارےں جبکہ تجمل، عمر، سمیر، منیر، سجاد، احمد، برہان، احسان، علی اور آصف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔