ایکسپریس منی کی جانب سے کے اے ایس بی بنک کے کے پروپرائٹری پلیٹ فارم کے ذریعے فوری انٹر بنک فنڈ ٹرانسفر کا آغاز
لاہور (پ ر) ایکسپریس منی جو کہ دنیا بھر میں سب سے قابل بھروسہ منی ٹرانسفر سروس ہے نے KASB بینک کے ساتھ پاکستان بھر کے 17 بینکوں میں فوری انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT) ریمیٹنس سروس متعارف کروا دی ہے۔ یہ سروس ملک بھر کی 6000 لوکیشنز پر ایک ملکی نیٹ ورک کی صورت میں متعارف کروائی گئی ہے۔ اپنے اس اقدام سے KASB بینک کے ذریعے ایکسپریس منی پاکستان میں اپنے کسٹمرز کو IBFT سہولت فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہو گا ۔