شجاع آباد:کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد جاںبحق
شجاع آباد (آئی اےن پی) شجاع آباد میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے چار افراد جاںبحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نواحی علاقے کوٹلی نجابت میں مقامی زمیندار محمد شبیر ٹیوب ویل کی کھدائی کرا رہا تھا، اچانک کنویں کے کناروں سے مٹی کا تودہ گرنے سے چار مزدور ملبے تلے دب گئے، جن میں شاہد، اصغر، ظفر اور اشرف شامل ہیں۔