لاہور‘ فیروزوالہ میں تین قتل‘ دوسری شادی سے روکنے پر بیوی کو مار ڈالا
لاہور + فیروز والا (نامہ نگار) مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں 36 سالہ یونس کو نامعلوم افراد نے سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ مقتول نے بیوی کو طلاق دے رکھی تھی جبکہ بچے یتیم خانے میں مقیم تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں کالاخطائی روڈ پر واقع کوٹ ہدایت میں دوسری شادی کرنے سے منع کرنے پر ایک شخص عباس نے گولیاںں مار کر اپنی بیوی شازیہ بی بی کو ہلاک کر دیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی۔ فیروز والا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔علاوہ ازیں تھانہ ہیئر کے علاقہ میں نامعلوم افرد نے30 سالہ شخص کو قتل کرکے لاش بی آر بی نہر میں بہا دی۔ بتاےا جاتا ہے کہ بی آر بی نہر میں لاش دےکھ کر لوگوں نے پولےس کو اطلاع کی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانہ جمع کرا دی ہے۔