سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس میں 94.86 پوائنٹس کی کمی

Apr 30, 2013

کراچی+ لاہور (اے پی پی+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 94 . 86 پوائنٹس کی کمی سے 18822.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 128 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 46 کھرب 49 ارب 64 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار 21 روپے سے کم ہو کر 46 کھرب 28 ارب 74 کروڑ 85 لاکھ 37 ہزار 988 روپے رہ گیا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر103کمپنیوں کا کاروبارہوا۔24کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔25 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس76.23پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4055.64پربندہوا۔

مزیدخبریں