لیسکو نے 15 روز میں 150 سے زائد بجلی چور پکڑ لئے
لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد سلیم کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایسٹرن سرکل غلام مرتضٰی لنگاہ نے گزشتہ 15 روز کے اندر 150 سے زائد بجلی چور پکڑ لئے۔ ڈائریکٹر بجلی استعمال کرنے والے 21 سے زائد صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ ریکوری مہم کے دوران 100 فی فصد ریکوری کو یقینی بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف تمام سرکلز میں مہم جاری ہے۔ ایسٹرن سرکل لاہور کے ایس ای انجینئر غلام مرتضٰی لنگاہ نے ایکسیئن شالیمار، ایکسیئن میکلوڈ روڈ، ایکسیئن مغل پورہ اور ایکسیئن باغبانپورہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم تیز کی جائے۔ گزشتہ 15 روز کے دوران بجلی چور صارفین سے کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔10 صارفین ڈائریکٹ بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ غلام مرتضٰی لنگاہ نے نوائے وقت کو بتایا کہ صارفین بجلی چوروں کو بے نقاب کریں اور ان کی نشاندہی کریں۔