لاہور میں ڈیڑھ کروڑ کی وارداتیں‘ مزاحمت پر دو خواتین زخمی
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون‘ گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکو¶ں نے ایک گھر میں واردات کے دوران دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایاز ٹا¶ن میں وسیم کے گھر سے چار ڈاکو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر 5 لاکھ روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات اور دیگر سامان لے گئے۔ ڈاکو¶ں نے نشتر بلاک میں منصور اور اس کی فیملی سے 25 لاکھ‘ شادباغ کے علاقہ میں متحدہ کے قومی اسمبلی کے امیدوار سعید انور کے گھر میں گھس کر 8 لاکھ روپے مالیت‘ فیصل ٹا¶ن بی بلاک کے رہائشی ثاقب کے گھر سے ساڑھے 7 لاکھ روپے مالیت‘ اقبال ٹا¶ن کے علاقہ اورنگزیب بلاک میں فیصل اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت‘ مصطفی ٹا¶ن قیوم بلاک کے رہائشی ڈاکٹر کاظم حسین کے گھر سے سوا 3 لاکھ روپے مالیت‘ اچھرہ رانا سٹریٹ میں عمیر اور اس کی فیملی ایک لاکھ 60 لاکھ روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سات شہریوں سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔ چوروں نے ستوکتلہ واپڈا ٹا¶ن کے رہائشی ڈاکٹر ارسلان کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت‘ فیصل ٹا¶ن سی بلاک کے رہائشی طالش کے گھر سے 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے شادمان سے انوار‘ فیصل ٹا¶ن سے شفیق‘ گلبرگ سے عمران‘ اقبال ٹا¶ن سے ریاض کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ سے اشتیاق‘ لوہاری سے آصف‘ شادباغ سے ذیشان‘ شالیمار سے وسیم‘ ساندہ سے تنویر‘ سمن آباد سے عاقب‘ انڈسٹریل ایریا سے احتشام‘ گارڈن ٹا¶ن سے شکیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔