سب سوالات کے جواب دوں گا، رحمن ملک پریس کانفرنس میں کھل کر بولے
لاہور (خبرنگار) سابق وفاقی وزیر رحمن ملک پریس کانفرنس کے دوران کھل کر بولے اور تفصیل سے خطاب کے بعد سوالات کے بھی جواب دئیے۔ اخبار نویسوں کے سوالات کے دوران جب پیپلز پارٹی کے رہنما منیر احمد خان نے کہا کہ یہ آخری سوال ہے تو رپورٹروں نے احتجاج کیا اور کہا ابھی ہم نے مزید سوال پوچھنے ہیں جس پر رحمن ملک منیر احمد خان کو روکدیا اور کہا کہ میں سب سوالات کے جواب دونگا۔ بعدازاں منیر احمد خان نے دوبارہ پریس کانفرنس ختم کرنے کا اعلان کیا تو رحمان ملک نے انہیں روکدیا اور کہا کہ ابھی سوالات پوچھے جا رہے ہیں سب کو مطمئن کرونگا۔