نیویارک سے ملنے والا ٹکڑا، نائن الیون کے طیارے کے پَر کا حصہ تھا: ترجمان امریکی پولیس
نیویارک (اے ایف پی) نائن الیون حملوں میں استعمال کئے گئے طیارے کا گزشتہ ہفتے نیویارک سے ملنے والا ٹکڑا طیارے کے پر کا حصہ تھا۔ امریکی پولیس کے ترجمان پال براﺅن کے مطابق گزشتہ ہفتے ملنے والے ٹکڑے کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ طیارے کے لینڈنگ گیئر کا حصہ ہے۔ تاہم بوئنگ کمپنی نے دھات کے اس ٹکڑے کی مکمل تحقیق کے بعد قرار دیا ہے کہ یہ ٹکڑا طیارے کے پَر کا حصہ تھا۔
ترجمان امریکی پولیس