صدر نے سرکاری رہائشی منصوبوں میں صوابدیدی کوٹہ پر پابندی کے بل پر دستخط کر دئیے
اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر آصف علی زرداری نے سرکاری رہائشی منصوبوں میں صدر، وزیراعظم، وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے کوٹوں پر پابندی کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں بل کی محرک پاکستان مسلم لیگ (ن) تھی قومی اسمبلی میں یہ بل 2012ءمیں زاہد حامد اور سینٹ میں 2013ءمیں سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کیا تھا بل دونوں ایوانوں میں متفقہ طور پر منظور ہوا تھا توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا تھا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر نے سرکاری پلاٹوں کے کوٹوں پر پابندی کے اس بل پر دستخط کر دئیے ہیں بل کے تحت تمام سرکاری رہائشی منصوبوں پر سرکاری پلاٹس کے حوالے سے تمام اعلیٰ شخصیات کے کوٹے ختم ہو گئے ہیں پلاٹوں کی تقسیم کے بارے میں صدر وزیراعظم اور دیگر حکومتی شخصیات کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔