سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کیلئے متاثر کن کردار ادا کیا: ہیومن رائٹس واچ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ہیومن رائٹس واچ نے 2013ءکے انتخابات کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کیلئے متاثر کن کردار ادا کیا۔ یہ بدقسمتی ہو گی اگر فوج اور حکومت تحفظ فراہم نہ کر سکے۔ علی دایان حسن کا کہنا تھا کہ انتخابی امیدوار اور سیاسی جماعتیں طالبان کے حملے کا ہدف ہیں۔ سٹیک ہولڈرز کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں اگر ضروری ہو تو نگران حکومت فوج کو تعینات کرے۔ نگران حکومت سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کو بھی تحفظ فراہم کرے۔
ہیومن رائٹس واچ