پرامن محفوظ انتخابات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی
کراچی (ثناءنیوز) پرامن محفوظ انتخابات کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس آج منگل کو یہاں صوبائی دارالحکومت میں ہو گی ۔ الیکشن کمشن اور سکیورٹی کے اداروں کے اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی دینی و سیاسی جماعتوں کے راہنما تجاویز سے آگاہ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ( ر ) قربان علوی صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان پر اے پی سی کو اعتماد میں لیں گے ۔ سکیورٹی پلان کے تحت انتخابی مہم کی حفاظت امیدواروں ، سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا جائے گا ۔ سکیورٹی پلان کو اے پی سی کی تجاویز کے مطابق اسے مزید موثر بنانے کا جائزہ لیاجائے گا دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کر سکیں گے ۔
اے پی سی/آج