منتخب ہوکر پنجاب کے تمام دیہات میں بجلی پہنچاﺅں گا، منظور وٹو
لاہور (خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور حلقہ این اے 146-147 اور پی پی 188 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اندھیروں کا دشمن ہوں ، وعدہ کرتا ہوں کہ منتخب ہو کر اوکاڑہ سمیت پنجاب کے ہر دیہات میں بجلی پہنچاﺅں گا - انہوںنے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے عام انتخابات کے نتائج قومی سیاست کا نیا رخ متعین کریں گے اور پیپلز پارٹی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں عوامی راج قائم کرے گی۔