مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے: ماجد ظہور
لاہو ر (خصوصی رپورٹر) پی پی 140 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ماجد ظہور نے کہا ہے کہ انتخابی جنگ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ کارکنوں کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ 18 کروڑ عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ ملک کو بحرانوں سے صرف شریف برادران ہی نکال سکتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کبیر سٹریٹ، پیسہ اخبار، آبکاری روڈ، انارکلی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد ظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی اہلیت اور ٹیم رکھتی ہے۔ ہماری قیادت نے عوام دوست منشور دیا ہے جس کے ہرحصے پر عمل ہوگا۔