لوڈ شیڈنگ :جنریٹر کی گیس اور دھوئیں سے دم گھٹ کر دلہن جاں بحق، دولہا بے ہوش
قصور (نامہ نگار) قصور کے نواحی گاﺅں بھیڈیاں کلاں میں سہاگ رات کو کمرے میں جنریٹر کی گیس اور دھوئیں سے دم گھٹ کر دلہن جاںبحق جبکہ دولہا بے ہوش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصرت بی بی کی اسلم سے شادی ہوئی۔ رات کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دولہا اور دلہن اپنے کمرے میں جنریٹر لگا کر سو گئے۔ کمرے میں جنریٹر کا دھواں اور گیس بھر جانے سے دم گھٹنے سے دلہن نصرت بی بی جاںبحق جبکہ دولہا اسلم بے ہوش ہو گیا جسے قصور ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔