جے یو آئی آئین کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے: مولانا امجد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)73ءکے آئین بھٹو کے دور میں بنا لیکن آئین کو بنوانے اور اسلامی دفعات شامل کرانے کا اعزاز مو لا نا مفتی محمودؒ اور دیگرراہنماﺅں کو ملا لیکن اب آئین کے تحفظ کی جنگ اب صرف جے یو آئی لڑ رہی ہے ائین کی اسلامی دفعات اور ایٹمی پروگرام کو رول بیک کر نے کے لیئے تانے بانے بنے جا رہے ہیں لیکن قوم ایسی ہر سازش کا علما کی قیادت میںڈٹ کر مقابلہ کرے گی یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے پی پی 143کے امید وار محمد افضل خان کے انتخابی دفتر کے افتتاح اور مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمحمد اعجاز احمد اعوان،مو لا نا عبد الماجد حقانی،حافظ ندیم،قاری زبیر ،حافظ عبد الواجد ،محمد قاسم افضل ،حافظ زردارتوقیر،شیخ امتیاذ ،محمد اسد منظور،حافظ عبد الواحد ،محمد علی ،حافظ صہیب احمد،حافظ حمزہ اور دیگر مو جو د تھے۔ دریں اثناءحافظ عبد الودود شاہد ،میاں محمد آصف،قاری ثناءاللہ،مو لا نا فصیح الدین سیف،حافظ نصیر احمد احرار،قاری مشتاق احمد،قاری سلیم اللہ قادری ،حافظ عرفان حیدر،محمد اعجاز اعوان،سعد سلطان نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی دفتروں کا افتتاح کیا۔