کہاں چک شہزاد کا بیڈ اورکہاں اڈیالہ جیل کا فرش!
مکرمی!سابق صدر پرویز مشرف اب جس آزمائش کے دور سے گزر رہے ہیں۔ بظاہر تو یہی دکھائی دیتا ہے کہ عدلیہ موصوف کیساتھ انصاف کرے گی۔ ہاں البتہ ملزم کو اپنے گھر میں ہی نظر بند کر دینے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پس پردہ ریمنڈ ڈیوس جیسا کوئی منصوبہ کارفرما ہو کیونکہ پاکستان کا ہر فرد جانتا ہے کہ ملک کے بڑے بڑے نامور حکمران و سیاستدان اپنے اوپر بنے ہوئے بے بنیاد مقدمات کی بنیاءپر اڈیالہ جیل لانڈھی و دیگر جیلوں کی پرشکن صبحیں کا ٹ چکے ہیں۔ کیا واقعتاً قانون کی کتاب میں ایک جیسے ہی جرم کیلئے دو علیحدہ علیحدہ قانون موجود ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے! تو پھر ”کہاں چک شہزاد کا بیڈ اور کہاں اڈیالہ جیل کا فرش“ (میاں خالد اختر کرڑ چک چٹھہ)