لاہور(سپورٹس رپورٹر) 5 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والے چھٹے خادم اعلٰی پنجاب دنگل کے پہلوانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنگل کا ٹائٹل مقابلہ شیر ببر لاہور طاری پہلوان اور فخر ملتان محمد علی پکا پہلوان کے درمیان ہوگا۔ کنوینیئر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اقبال پارک ریسلنگ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے چھٹے خادم اعلٰی پنجاب دنگل میں مجموعی طور پر 15 مقابلے ہونگے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں سابقہ دنگلوں کی طرح اس دنگل کے لیے بھی داخلہ فری ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38