سیالکوٹ کی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارشعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے استقبالیہ میں شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر شعیب ملک کے تین بہنوئی چھ مئی کو طلب کرلئے ہیں۔
سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ طاہراسلم نے شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفرملک، ملک رضا اورملک ناصر کو چھ مئی کو طلب کیا ہے۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کو پچیس اپریل کوسیالکوٹ میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں شادی بیاہ، فضول خرچی اورنمودونمائش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فینسی لائٹس کا بے تحاشہ استعمال کیا گیا۔ جبکہ ون ڈش کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوہزارمہمانوں کی تواضع کی گئی۔ جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر،ملک رضا اور ملک ناصر کے خلاف کیس بنا کر مزید کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجا تھا۔